کتاب : رختِ سفر (کُلیات) شاعر : اظہر ناظؔر صفحات : ۴۸۹ سال اشاعت : جنوری ۲۰۲۴ رختِ سفر مقبول ہم عصر شاعر اظہر ناظؔر کے اب تک کے قابل ذکر کلام کا مجموعہ ہے ۔ جس میں سترہ سو سے زائد انفرادی اشعار کے علاوہ ساٹھ سے زائد غزلیں اور چالیس سے زائد نظمیں شامل ہیں ۔ رختِ سفر کے تمام اشاعتی حقوق شاعر کے پاس ہیں ۔ اس کتاب کے شاعر کا اصل نام اظہر اقبال ہے اور قلمی نام اظہر ناظؔر ہے ۔ اس کتاب کو ہارڈ کاپی سے قبل دُنیا بھر سے اُردو شاعری کے مداحوں اور قارئین کی سہولت اور مُطالعہ کے لئے ایپل بُک اسٹور کی وساطت سے آن لائن ریڈنگ کے لئے پیش کیا جا رہا ہے ۔ اس کتاب سے متعلق نقادوں اور اُردو شاعری کی سمجھ بُوجھ رکھنے والے قارئین کی آراء کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔ اس اُمید کے ساتھ...